ہومNationalیو ایس اوپن 2025 : نک کرگیوس نے مردوں کے سنگلز سے...

یو ایس اوپن 2025 : نک کرگیوس نے مردوں کے سنگلز سے نام واپس لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیائی ٹینس اسٹار نک کرگیوس مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے جمعرات کو ان کی دستبرداری کی تصدیق کی۔30 سالہ کرگیوس پچھلے کچھ برسوں سے پاوں، گھٹنے اور کلائی کی چوٹوں سے نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں صرف پانچ سنگلز میچ کھیلے ہیں، ان میں سے چار میں شکست کا سامان کرنا پڑا ہے۔کرگیوس کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال 2022 تھا، جب وہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچے اور نیویارک میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم ان کا کیریئر انجری کی وجہ سے متاثر ہوتا رہا۔ انہوں نے 2023 میں صرف ایک میچ کھیلا جبکہ 2024 کا پورا سال مس کیا۔ اس سال بھی مارچ میں میامی اوپن میں اپنے دوسرے راونڈ میں شکست کے بعد انہوں نے کوئی سنگلز میچ نہیں کھیلا۔کرگیوس کی جگہ مین ڈرا میں ایک ’لکی لوزر‘ کو شامل کیا جائے گا۔ اس سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سنگلز میچز اتوار کو شروع ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version