ہومNationalاسمبلی میں ہنگامہ آرائی: بی جے پی اور کانگریس ارکان کے درمیان...

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: بی جے پی اور کانگریس ارکان کے درمیان ہاتھا پائی؛ راہل گاندھی پر تبصرے سے بگڑا ماحول

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سرینگر،27؍مارچ(ایجنسی):جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعہ کو ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کو لے کر احتجاج ہوا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما خامنہ ای کی تصویر لے کر ایوان کے اندر پہنچے اور حمایت میں نعرے بازی کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے خامنہ ای کے پوسٹر بھی لہرائے۔اسی دوران، ایوان میں کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان دھکا مکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔ تاہم، یہ تنازع بی جے پی رہنماؤں کے راہل گاندھی پر تبصرے کو لے کر تھا۔ کانگریس ایم ایل اے عرفان حافظ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ جواب میں بی جے پی ایم ایل اے یدھ ویر سیٹھی نے کہا، ‘راہل گاندھی پپو ہیں۔‘ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی ہونے لگی۔ دوسری جانب، ایران جنگ پر سی ایم عمر عبداللہ نے کہا کہ ایران پر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے اور یہ انسانیت کا قتل ہے۔نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے تنویر صادق نے کہا، “ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری پارٹی اور جموں و کشمیر کی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.