ہومInternationalغزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ترکیہ کا اہم کردار:امریکی...

غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ترکیہ کا اہم کردار:امریکی عہدیدار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 15 جنوری (یو این آئی) ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس علاقے کے لیے منصوبہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزیر خارجہ خاقان فدان اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالین سب بہت قریبی طور پر شامل رہے ہیں اور انہوں نے ہمارے ساتھ واقعی تعاون کر کے شاندار کام کیا ہے ۔اہلکار نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں شامل کرنا بہت اہم ہے۔اس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ترکی اور اسرائیل اپنے کشیدہ تعلقات کو دوبارہ تعمیر کرنا شروع کریں اور مزید کہا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ ایسی تبدیلی ممکن ہے۔یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کا فریم ورک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں عسکریت پسندی سے پاک حکمرانی اور تعمیرِ نو پر توجہ دی جائے گی۔وٹکوف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دوسرا مرحلہ غزہ میں عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ، قومی کمیٹی برائے غزہ انتظامیہ قائم کر نے کا ارادہ رکھتے ہوئے غزہ کو مکمل طور سے اسلحے سے پاک کرنا اور اس کی تعمیر نو کا آغاز کرنے پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ حماس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے گی، جن میں “آخری یرغمالی کی فوری واپسی شامل ہے لیکن اگرایسا نہ ہوا تو اُسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version