ہومNationalچین کے سامنے جھکنے والامودی کا بیان تشویشناک: کانگریس

چین کے سامنے جھکنے والامودی کا بیان تشویشناک: کانگریس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے چین میں دیے گئے بیان پر سخت تنقید کی ہے، کانگریس نےاسے چین کے سامنے جھکنے والا بیان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ان کے خود ساختہ 56 انچ کے سینے کی حقیقت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔کانگریس کےکمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان طویل عرصے سے چین پر دہشت گردی کے معاملےمیں ’دوہرا معیار‘ رکھنے اور ’دوہری زبان‘ بولنے کا الزام لگاتا رہا ہے، لیکن اب وزیر اعظم مودی نے صدر شی جن پنگ سے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں۔کانگریس نے کہا کہ مسٹر مودی نے جس طرح چین کو اپنے ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے زمرے میں رکھا ہے، اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے حوالے سے چین کے دوہرے معیار کو نظر اندازکر دیا ہے اور اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اس بیان کو چین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا قرار دیا ہے، اور کہا کہ ’’اگر یہ نام نہاد ہاتھی کا نام نہاد ڈریگن کے آگے جھکنا نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ اس سے بڑھ کر ملک مخالف بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی بات چیت میں آپریشن سندور کے دوران ،چین اور پاکستان کی ملی بھگت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، جبکہ اس کا انکشاف خود ہندوستانی فوج کے اعلیٰ حکام نے کیا تھا۔وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ خود ساختہ 56 انچ سینے والے لیڈر اب پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 19 جون 2020 کو چین کو کلین چٹ دے کر قومی مفاد سے غداری کی، اب 31 اگست 2025 کو بھی تیانجن میں ان کا بیان بدنامی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version