ہومNationalچیف جسٹس کو انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ...

چیف جسٹس کو انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے: راہل گاندھی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ اس نے انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے چیف جسٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے غیر جانب دار انتخاب کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی میں وزیرِ اعظم، لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں، لیکن حکومت نے چیف جسٹس کو کمیٹی سے نکال کر ایک مرکزی وزیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا، اس کی وجہ حکومت کو بتانی چاہیے۔مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’ہندوستان کے عوام تین انتہائی اہم اور سیدھے سوال پوچھ رہی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمشنر کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟ گزشتہ عام انتخابات سے قبل انتخابی کمیشن کو تقریباً مکمل قانونی استثنیٰ کیوں دیا گیا؟ اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کو صرف 45 دن میں ڈیلیٹ کرنے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ان سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے اور اصل جواب یہی ہے کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version