ہومNationalراجستھان ہائی کورٹ کو ایک بار پھر بم موجود ہونے کی دھمکی...

راجستھان ہائی کورٹ کو ایک بار پھر بم موجود ہونے کی دھمکی ملی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
جئے پور، 10 دسمبر (یو این آئی) راجستھان میں بدھ کے روز ہائی کورٹ جئے پور کو احاطے میں بم ہونے کی دھمکی موصول ہوئی۔یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب ہائی کورٹ کو بم سے متعلق دھمکی ملی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت انتظامیہ کو آج ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا جس میں ہائی کورٹ کمپلیکس میں بم ہونے کی خبر ملی۔ ای میل ملتے ہی سکیورٹی ایجنسیاں چوکس ہو گئی اور فوراً پورے احاطے کو خالی کرانے کا عمل شروع کیا گیا۔ وکلاء، ملازمین اور دیگر آنے والوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال کر تمام عدالتی کارروائی فوری طور پر روک دی گئی۔دھمکی کے بعد پولیس، اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس)، اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی کئی ٹیمیں ہائی کورٹ کے احاطے پہنچیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے مرکزی عمارت سے لے کر پارکنگ، ریکارڈ روم، راہداریوں اور آس پاس کے علاقوں تک وسیع تلاشی مہم چلائی۔ تقریباً دو گھنٹے کی جانچ کے باوجود کوئی مشتبہ چیز یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسے جھوٹی دھمکی مان کر معاملے کی سائبر تفتیش شروع کر دی گئی۔گزشتہ چھ ہفتوں میں یہ پانچویں بار ہے کہ راجستھان ہائی کورٹ کو اس طرح کی دھمکی ملی ہے۔ اس سے پہلے 31 اکتوبر، 5 دسمبر، پھر 8، 9 اور آج 10 دسمبر کو بھی ای میل کے ذریعے اسی طرح کی وارننگ بھیجی گئی تھی، جن کے باعث عدالت کو خالی کرانا پڑا۔ لگاتار موصول ہونے والی فرضی دھمکیوں نے عدالتی کام میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔ وکلاء، ملازمین اور عوام میں ان واقعات کو لے کر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ وکلاء نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں جمعرات کو بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بھی ہو نے والے ہیں۔ 
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version