راجیہ سبھا کی مراعات کمیٹی نے عام آدمی پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ راگھوچڈھا کی معطلی سمیت سبھی معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ پچھلی میٹنگ میں کمیٹی نے راگھوچڈھا سے ان کے خلاف شکایت پر ایک رپورٹ طلب کی تھی۔ جناب چڈھا کو پچھلے مانسون اجلاس کیلئے راجیہ سبھا سے معطل کردیاگیاتھا۔ Delhi Services بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کیلئے ایوان میں ایک تحریک پیش کرتے ہوئے انہوں نے کچھ MPکے نام ان کی اجازت کے بغیر لئے تھے۔بعد میں یہ معاملہ ایوان بالا کی مراعات کمیٹی کو پیش کیاگیاتھا۔
