نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی سمندری دن کے موقع پر ہندوستان کی متمول سمندری وراثت کو یاد کیا اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کے قیمتی تعاون کو تسلیم کیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ بحری شعبے میں افراد کی لگن ملک کی معیشت ، تجارت اور رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے سمندری شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ؛’’ سمندرسے متعلق قومی دن کے موقع پر ، ہم ہندوستان کے سمندری ورثے اور اس شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کے قیمتی تعاون کو یاد کرتے ہیں ۔ ان کی لگن ہماری معیشت ، تجارت اور رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔ہم اپنے خوشحال مستقبل کے لیے اپنے بحری شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔‘‘
