نئی دہلی، 29 اپریل:۔ (ایجنسی) کیبنٹ کمیٹی آف سیکیورٹی (سی ڈی ایس) کی دوسری میٹنگ سے ایک دن قبل، وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) انیل چوہان اور تمام مسلح افواج کے سربراہوں سے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہیں۔ کچھ عہدیداروں کے مطابق میٹنگ میں کچھ اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت کی طرف سے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر یہ میٹنگ سی سی ایس کی دوسرے اجلاس سے ایک دن پہلے ہوئی ہے، جو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے سلامتی، قومی سلامتی سے متعلق ملک کا سب سے بڑا فیصلہ ساز گروپ ہے۔ یہ پہلگام حملے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت کا دوسرا دور ہوگا۔ اس اجلاس میں سیکیورٹی کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔ سی سی ایس میٹنگ کے بعد سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی پی اے) کی بھی میٹنگ وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ گذشتہ جمعرات کو اپنی آخری میٹنگ میں، سی سی ایس نے ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور فورسز کو الرٹ پر رکھا تھا، اس عزم کا اظہار کیا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
