ان بچوں نے اپنے کنبے، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں 18 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 20 بہادر بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘سے نوازا ہے محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں پر یہ باوقار قومی ایوارڈزعطا کیے۔ صدرِ جمہوریہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنے کنبے، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعزاز حاصل کرنے والے ان بچوں سے ملک کے دیگر تمام بچے ترغیب حاصل کریں گے۔صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ تقریباً 320 سال قبل، سکھ مذہب کے دسویں گرو اور تمام ہندوستانیوں کے لیے قابلِ احترام گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چاروں صاحبزادوں نے حق اور انصاف کی خاطر جنگ اور جدوجہد کرتے ہوئے قربانی دی تھی۔ آج کے دن ہم سب ان کے دو سب سے چھوٹے صاحبزادوں کو یاد کرتے ہیں جن کی بہادری کا احترام ملک اور بیرونِ ملک کیا جاتا ہے۔محترمہ مرمو نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام بچوں نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ بہادری، فن و ثقافت، ماحولیات، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی، سماجی خدمت اور کھیل کود جیسے مختلف شعبوں میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کا تعارف حاصل ہوا ہے۔‘‘انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات سالہ واکا لکشمی پراگنیکا جیسے باصلاحیت بچوں کی وجہ سے ہی ہندوستان عالمی سطح پر شطرنج کی سپر پاور مانا جاتا ہے۔ اجے راج اور محمد سیدان پی نے اپنی بہادری اور سمجھ بوجھ سے دوسروں کی جان بچا کر انتہائی قابلِ تعریف کام کیا ہے۔ اسی طرح نو سالہ بیٹی ویوما پریا اور گیارہ سالہ بہادر بیٹے کملیش کمار نے اپنی ہمت سے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ دس سالہ شرون سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران جنگی خطرات کے باوجود اپنے گھر کے قریب سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجیوں کو باقاعدگی سے پانی، دودھ اور لسی پہنچائی۔ وہیں، معذور بیٹی شیوانی ہوسورو اپارا نے معاشی اور جسمانی معذوری کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ویبھو سوریہ ونشی نے کرکٹ کی مسابقتی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی اور کئی ریکارڈ قائم کیے۔محترمہ مرمو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسے بہادر اور باصلاحیت بچے مستقبل میں بھی اچھے کام جاری رکھیں گے اور ہندوستان کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔محترمہ مرمو نے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو یہ باوقار قومی ایوارڈ پیش کیے۔ ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کنبوں، اپنی برادریوں اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزازات ملک بھر کے دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ تقریباً 320 سال قبل سکھ مذہب کے دسویں گرو اور تمام ہندوستانیوں کے لیے قابل احترام گرو گووند سنگھ جی اور ان کے چار بیٹوں نے سچائی اور انصاف کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ اس دن، ہم ان کے دو سب سے چھوٹے بیٹوں کو یاد کرتے ہیں، جن کی بہادری کو ہندوستان اور بیرون ملک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ تمام ایوارڈ یافتہ بچوں نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔‘‘
