ہومNationalہندو مسلمان کے نام پر نفرت کی سیاست بی جے پی کا...

ہندو مسلمان کے نام پر نفرت کی سیاست بی جے پی کا شیوہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کریٹ سومیا، نتیش رانے صرف مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کر تے ہیں :ابوعاصم اعظمی

ممبئی24 دسمبر (راست): ہندو اور مسلمان کے نام پر ووٹوں میں انتشار اور نفرت کی سیاست بی جے پی کر رہی ہے مسلمانوں نے کون سا ایسا غلط کام کر دیا ہے کہ کریٹ سومیا اور نتیش رانے مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر افشانی کر تے ہیں وہ تو بھائی چارگی کی بات کر تے ہیں ان کے پاس کوئی تعمیری سوچ یا کرپشن سے مقابلہ کر نے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے اس لئے یہ صبح و شام ہندو مسلمان کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں فائدہ پہنچے اور معاشرے میں پھوٹ پیدا ہو ہندوؤ ں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے یہ معاشرے میں نفرت کا ماحول قائم کر رہے ہیں اس قسم کا سنگین الزام مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں عائد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی کا میئر خان بنے یہ کب مسلمان نے کہاں تھا لیکن بی جے پی نے اس کا موضوع بنا کر مسلمانوں کے نام سے ہندوؤں کو خوفزدہ کر نے کی کوشش شروع کردی ہے مسلما ن تو یہ کہتے ہیں کہ ممبئی کا میئر کوئی ممبئی کر منتخب ہو تاکہ ممبئی شہر کو ترقی جانب گامزن کیا جائے لیکن میئر کے نام پر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ایک سال قبل کے سروے کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ ممبئی کی ڈیمو گرافی تبدیل ہو رہی ہے اور یہاں بنگلہ دیشی دراندازی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس پر اعظمی نے کہا کہ غیر قانونی بنگلہ دیشی کہاں سے آرہے ہیں اور سرکار کیا کر رہی ہے دراندازی کیوں ہو رہی ہے اس پر سرکار کو توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن جس طرح سے بنگلہ دیشیوں کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے وہ غلط ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی کا راگ الاپ کے شدت پسند لیڈران ہندوؤں کو آبادی بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں نونیت رانے کے تبصرہ پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ انہیں کس نے روکا ہے وہ چالیس بچہ پیدا کرے لیکن ہندو اور مسلمانوں کے نام پر بدگمانی پیدا نہ کی جائے یہ انتہائی نقصاندہ ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا سیاسی ایجنڈہ ہے بی ایم سی الیکشن سے قبل کریٹ سومیا اور نتیش رانے اب سر گرم ہوگئے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں یہ تمام پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version