ہومNationalوزیر اعظم متسیہ سمپدا یوجنا کی میٹنگ منعقد

وزیر اعظم متسیہ سمپدا یوجنا کی میٹنگ منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مرکزی حکومت نے جھارکھنڈ میں PMMSY کے نفاذ کو تسلی بخش قرار دیا

رانچی؍ نئی دہلی، 23مئی: پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (PMMSY) کی سالانہ جائزہ میٹنگ اے پی شندے ہال، (NASC کمپلیکس)، نئی دہلی میں محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ مرکزی حکومت کے محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ابھی لکش لکھی خصوصی طور پر میٹنگ میں موجود تھے۔جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے، ابوبکر صدیقی پی، سکریٹری، زراعت، حیوانات اور تعاون محکمے اور ڈائریکٹر فشریز ڈاکٹر ایچ این دویدی نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے PMMSY کے لیے 22.50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ میٹنگ میں جھارکھنڈ میں پی ایم ایم ایس وائی کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی، جس کی مرکزی حکومت نے تعریف کی۔ جھارکھنڈ کے فشریز ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور فشریز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر کے ذریعہ منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں جھارکھنڈ میں کیج کلچر، بائیو فلوک طریقہ وغیرہ جیسی تکنیکوں کے ذریعے ماہی پیدا واری میں اضافے کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی گئیں۔ میٹنگ میں تمام ماہی پروری ، فش فارمرز، ماہی فروشوں، تاجروں، کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (NFDP) میں لازمی آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ اس سے ماہی پروری کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو قومی سطح پر پہچان ملے گی۔ نیز، ماہی پروری کے تمام منصوبوں کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔مرکزی حکومت کے سکریٹری نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو فشریز فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشن ایف پی او (ایف ایف پی او) کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔اس سلسلے میں، ڈاکٹر ایچ این دویدی، ڈائریکٹر، فشریز ڈائریکٹوریٹ، حکومت جھارکھنڈ نے کہا کہ PMMSY کے تحت، جھارکھنڈ نے ماہی پروری کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جھارکھنڈ مچھلی کی پیداوار میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ ماہی پروری نے PMMSY کے کامیاب نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version