ہومNationalراجیہ سبھا میں اٹھا ہوائی مسافروں کی سلامتی سے سمجھوتے کا معاملہ

راجیہ سبھا میں اٹھا ہوائی مسافروں کی سلامتی سے سمجھوتے کا معاملہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی)عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ہوائی مسافروں کی سلامتی سے سمجھوتہ کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) سے پائلٹوں کی سروس شرائط سے متعلق حکم نامہ کو دوبارہ نافذ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایوانِ بالا کے چیئرمین کی اجازت سے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جنوری میں پائلٹوں کی سروس شرائط میں بہتری کے تحت ایک سرکولر جاری کیا گیا تھا، جس میں رات کی پرواز کے بعد پائلٹس کو 36 گھنٹے کی بجائے 4 گھنٹے آرام دینے کی بات کہی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں یہ سرکولر نافذ ہونے کے بعد ایئرلائنز کی بدانتظامی کے سبب ہوائی اڈوں پر افرا تفری مچ گئی، جس کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم مسافروں کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس معاملے کا حل نکالنا سب کی ذمہ داری ہے اور مسافروں کی حفاظت و پائلٹوں کی سہولت کے پیش نظر اس سرکولر کو دوبارہ نافذ کیا جانا چاہیے۔عام آدمی پارٹی کے ہی سنجے سنگھ نے راجدھانی کے سِری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس میں عوام کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کمپلیکس میں شراب کی دکان کھولی گئی ہے، جس سے یہاں آنے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خوف کا ماحول ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کمپلیکس میں شراب نوشی کی وجہ سے 28 افراد کی رکنیت منسوخ کی جا چکی ہے، لیکن اب خود حکومت نے یہاں شراب کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے راجندر گپتا نے موہالی سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موہالی کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ایسی پروازیں چلانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے لیکن کم پروازوں کے باعث لوگوں کو اس کے لیے دہلی آنا پڑتا ہے۔بی جے پی کے مدن راٹھور نے سوشل میڈیا پر فحش ریلوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے سماجی رشتے تباہ ہو رہے ہیں اور خاندانی تعلقات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے ست پال شرما نے جموں و کشمیر میں آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث لوگوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔نامزد رکن پی ٹی اوشا نے ڈوپنگ مخالف ٹیسٹنگ کِٹ ملک میں تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے بھیم سنگھ نے طبی شعبے کے لیے ہندوستانی علامتی نشان ڈیزائن کئےجانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوددار ملک کے طور پر ہمارا قومی نشان ہندوستانی روایت اور شناخت پر مبنی ہونا چاہیے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version