سرکار نے لوگوں سے موبائل کنکشن کاٹنے کی دھمکی والی کالس سے ہوشیار رہنے کو کہا ہے۔ سرکار نے سبھی لوگوں کو یہ صلاح دی ہے کہ وہ اِس طرح کی کالس موصول ہونے پر کسی طرح کی ذاتی جانکاری فراہم نہ کریں۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے اس طرح کی شر انگیز کالس کے تعلق سے ایڈوائیزری جاری کی ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ، فون کالس کے ذریعے کنکشن کاٹنے کی کوئی وارننگ جاری نہیں کرتا اور اِس طرح کی کالس کو مشتبہ تصور کیا جانا چاہیے۔
