ہومNationalالیکشن کمیشن اتوار کے روز 16 واں قومی یوم رائے دہندگان منائے...

الیکشن کمیشن اتوار کے روز 16 واں قومی یوم رائے دہندگان منائے گا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن اتوار کے روز یہاں “مائی انڈیا، مائی ووٹ” کی اور “سٹیزن ایٹ دی ہارٹ آف انڈین ڈیموکریسی” کی ٹیگ لائن کے ساتھ 16 واں قومی ووٹرس ڈے (این وی ڈی-2026) منائے گا۔الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بطور مہمان خصوصی قومی یوم رائے دہندگان کی صدارت کریں گی۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ جشن کی قیادت چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب کے بعد صدر جمہوریہ نئے رجسٹرڈ نوجوان ووٹروں کو الیکٹر فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) پیش کریں گے۔ ایوارڈ بھی مختلف کیٹیگریز میں پیش کیے جائیں گے، جن میں ٹیکنالوجی کا موثر استعمال، انتخابی نظم اور لاجسٹکس، ووٹر کی آگاہی، مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ، تربیت اور صلاحیت سازی، اور میڈیا سے متعلق خصوصی ایوارڈ شامل ہیں۔قومی یوم رائے دہندگان-2026 کے موقع پر دو اشاعتوں: “2025: پہل اور اختراعات کا سال” اور “چناو کا پرو، بہار کا گرو” کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version