ہومNationalبہار کی ترقی کیلئے مرکز سے مکمل تعاون مل رہاہے

بہار کی ترقی کیلئے مرکز سے مکمل تعاون مل رہاہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پچھلی حکومتوں نے امتیازی سلوک کیا: مو تیہاری میں مودی کا خطاب

مودی نے بہار میں 7200 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا

موتیہاری، 18 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، وہیں سابق متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ریاست کے خلاف انتقامی جذبے کے ساتھ کام کیا تھا، جس سے ریاست کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں بہار کے لئے 7200 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، جبکہ سابقہ یو پی اے حکومت نے اپنے دور اقتدار میں بہار کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بہار کو مرکز سے متوقع تعاون نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یو پی اے حکومت نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے خلاف انتقامی جذبے کے ساتھ کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے بہار کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ احساس ختم ہوگیا اور ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ مرکز میں پچھلی یو پی اے حکومت کے دور میں 2004 سے 2014 تک صرف 2 لاکھ کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے بعد 2014 سے اب تک بہار کو ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے لیے کئی گنا زیادہ رقم دی جا چکی ہے۔ 2004 سے 2014 تک، بہار کو مرکز سے 2 لاکھ کروڑ روپے ملے، جب کہ 2014 سے اب تک، اسے تقریباً 14 لاکھ کروڑ روپے مل چکے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے موتیہاری میں ریاست کی سڑک، ریل، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق 7200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ہے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں منعقد ایک تقریب میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے قومی شاہراہ ۔319 کے آرا بائی پاس کے 4 لین کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ آرا۔موہنیا قومی شاہراہ۔319 اور پٹنہ۔بکسر قومی شاہراہ۔922 کو جوڑتا ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کو یقینی بنائے گا اور سفر کا وقت کم کرے گا۔ وزیر اعظم نے 820 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے قومی شاہراہ 319 کے پریاسے موہنیا سیکشن کے 4۔ لین کا بھی افتتاح کیا۔ یہ نیشنل ہائی وے۔319 کا ہی ایک حصہ ہے جو آرا شہر کو نیشنل ہائی وے-02 (سورنم چتر بھج) سے جوڑتا ہے۔ اس سے سامان اور مسافروں کی آمدورفت میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ 333۔سی پر سرون سے چکائی تک پکی سڑک کے ساتھ 2 لین کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس ہائی وے کے بننے سے سامان اور لوگوں کی نقل و حرکت میں سہولت ہوگی۔ اور بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان ایک اہم لنک کا کام کرے گا۔وزیر اعظم نے دربھنگہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) کی سہولت اور آئی ٹی آئیآئی ٹی ای ایس ای ایس ڈی ایم صنعت اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے پٹنہ میں بنائے گئے ایس ٹی پی آئی کے جدید ترین انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز آئی ٹی سافٹ ویئر اور خدمات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ یہ ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بھی پروان چڑھائے گا، جدت، آئی پی آر اور مصنوعات کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔بہار میں ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنے کی سمت ایک بڑے قدم کی شکل میں مسٹر مودی نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت منظور شدہ ماہی پروری کے ترقیاتی منصوبوں کی ایک سیریز کا افتتاح کیا۔ یہ ریاست کے مختلف اضلاع میں نئی فش ہیچریوں، بائیو فلوک یونٹس، آرائشی فش فارمنگ، انٹیگریٹڈ ایکوا کلچر یونٹس اور فش فیڈ ملز سمیت جدید فشریز انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم نے راجندر نگر ٹرمینل (پٹنہ) سے نئی دہلی، باپودھام موتیہاری سے دہلی (آنند وہار ٹرمینل)، دربھنگہ سے لکھنؤ (گومتی نگر) اور مالدہ ٹاون سے بھاگلپور ہوتے ہوئے لکھنو (گومتی نگر)کے درمیان چار نئی امرت بھارت ایکس پریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔انہوں نے بہار میں تقریباً 61,500 سیلف ہیلپ گروپوں کو دین دیال انتیودیہ یوجنا۔قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) کے تحت 400 کروڑ روپے کی سوغات دی ۔ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ، 10 کروڑ سے زیادہ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) سے جوڑ ا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی اور انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے کئی مکمل شدہ ریل پروجیکٹوں کو قوم کے لیے وقف کیا۔ اس میں سمستی پور۔بچھواڑا ریل لائن کے درمیان خودکار سگنلنگ شامل ہے۔ وہیں580 کروڑروپے کی لاگت سے دربھنگہ۔تھلوارہ اور سمستی پور۔رامبھدر پور ریل لائن کی دوہری کاری، جو دربھنگہ۔سمستی پور دوہری کاری منصوبے کا ایک حصہ ہے۔اس دوران وزیر اعظم نے کئی ریل پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، جن میں پاٹلی پترمیں وندے بھارت ٹرینوں کے رکھ رکھاؤ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ اس میں بھٹنی۔چھپرا دیہی ریل لائن (114 کلومیٹر) پر خودکار سگنلنگ اور بھٹنی۔چھپرا دیہی سیکشن میں 232 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹریکشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے۔ ٹریکشن سسٹم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر اور توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تقریباً 4,080 کروڑ روپے کی لاگت سے دربھنگہ۔نرکٹیاگنج ریل لائن کو دوہرا کرنے کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔پاٹلی پتر کوچنگ کمپلیکس میں 283 کروڑ روپے کی لاگت سے وندے بھارت مینٹیننس سنٹر بنایا جائے گا۔ یہاں وندے بھارت ٹرینوں کی روزانہ دیکھ بھال کے لیے پانچ مختلف قسم کی لائنیں بنائی جائیں گی۔ اس کی تعمیر کا ٹینڈر ہو چکا ہے۔مسٹر مودی نے 53 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار سمستی پور۔بچھواڑا کے درمیان خودکار سگنلنگ سسٹم کو قوم کے نام وقف کیا۔ساتھ ہی بھٹنی سے چھپرہ (114 کے ایم پارٹ آٹومیٹک سگنلنگ گورکھپور کینٹ۔ چھپرا دیہی ریل سیکشن ) کے درمیان 153کروڑ روپے کی لاگت والے خود کار سگنلنگ سسٹم کاآغاز کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version