ہومNationalبی ایل او کی موت کے اعداد و شمار حقیقت سے کہیں...

بی ایل او کی موت کے اعداد و شمار حقیقت سے کہیں زیادہ، صورتحال نہایت تشویشناک : کھڑگے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑے نے کہا ہے کہ کام کے دباؤ میں بی ایل او کی موت کے جو اعداد و شمار دکھائے جا رہے ہیں، اصل تعداد ان سے بہت زیادہ ہے یہ انتہائی سنگین تشویش کا موضوع ہے اور اس پر سب کی توجہ دلانا ضروری ہے مسٹر کھڑگے نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کی کارروائی کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ووٹ چوری اب بی ایل او کے لیے جان لیوا صورت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کام کے بوجھ سے بی ایل او اور پولنگ افسر مسلسل خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ میں ہر اُس خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جس نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ موت کے جو اعداد و شمار دکھائے جا رہے ہیں، اصل تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے، جو بے حد تشویشناک ہے۔ ان خاندانوں کو انصاف کون دلائے گا؟‘‘ مسٹر کھڑگے نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چوری کی حکومت کی ملائی کھانے میں مصروف ہے اور کمیشن خاموش تماشائی بنا سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ جلد بازی میں، بغیر کسی منصوبہ بندی کے جبراً ایس آئی آر نافذ کرنا نوٹ بندی اور کورونا لاک ڈاؤن کی یاد دلاتا ہے۔ اختیارات کے غلط استعمال سے اداروں کے ملازمین کو خودکشی پر مجبور کرنا، آئین کی دھجیاں اڑانا اور جمہوریت کو کمزور کرنا بی جے پی کی اقتدار کی بھوک کا نتیجہ ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’اب بس!! اگر اب بھی ہم نہیں جاگے تو جمہوریت کے آخری ستونوں کو گرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ جو لوگ ایس آئی آراور ووٹ چوری پر خاموش ہیں، وہ ان معصوم بی ایل او کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ آواز اٹھائیے، جمہوریت بچائیے۔‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version