ہومNational تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راﺅ نے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی...

 تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راﺅ نے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور جاری کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

BRS کے سربراہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے-چندرشیکھر راﺅ نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے آج پارٹی کا منشور جاری کیا۔ منشور میں، BRS نے سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کو نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے تحت تمام اہل خواتین کو ہر مہینے 3 ہزار روپے کا الاﺅنس دیا جائے گا۔ منشور میں جاری Rythu Bandhu اسکیم کے تحت ترغیبات میں اضافہ کر کے ہر سال فی ایکڑ 16 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔ سماجی بہبود کی پنشن کو بڑھا کر 5 ہزار روپے کرنے اور دِیویانگوں کے لیے اِسے 6 ہزار روپے کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کھانے پکانے کے گیس کے سلنڈروں کو تمام اہل کنبوں کو 400 روپے کی قیمت پر دستیاب کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ BRS نے 119 حلقوں میں سے 115 کے لیے پہلے ہی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version