ہومNationalسپریم کورٹ کا حکم : تلنگانہ اسپیکر 3 ماہ میں 10 بی...

سپریم کورٹ کا حکم : تلنگانہ اسپیکر 3 ماہ میں 10 بی آر ایس اراکین اسمبلی کی نااہلی پر فیصلہ کریں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 31 جولائی :۔ (ایجنسی) سپریم کورٹ نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کو حکم دیا ہے کہ وہ 10 بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) کے  اراکین اسمبلی کی نااہلی کی درخواستوں پر تین ماہ کے اندر فیصلہ سنائیں، یہ 10،ایم ایل اے،  کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر اراکین اسمبلی نے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سے منفی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا، جس نے پہلے سنگل بنچ کی اس ہدایت کو مسترد کر دیا تھا کہ اسپیکر ایک ماہ میں کارروائی مکمل کریں۔ عدالت میں واضح کیا گیا کہ اسپیکر کو نااہلی کے معاملات میں ٹریبونل کی حیثیت حاصل ہوتی ہے تاکہ ایسے معاملات جلدی نمٹ سکیں، کیونکہ عام عدالتوں میں کارروائی میں طویل تاخیر ہو سکتی ہے۔ پارلیمنٹ نے آئین کی دسویں شیڈول میں یہ اختیار اسی مقصد سے اسپیکر کو دیا تھا تاکہ سیاسی انحراف (Defection) کے معاملات جلد نمٹیں اور تاخیری حربے ناکام ہوں۔ بینچ نے واضح کیا کہ اگرچہ اسپیکر ان معاملات میں ٹریبونل کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عدالتی جانچ سے بالاتر ہیں۔ آئین کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے پاس اختیار موجود ہے کہ وہ اسپیکر کے فیصلوں کا جائزہ لے سکیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ اسپیکر کو کسی قسم کی ’’آئینی چھوٹ‘‘حاصل نہیں ہے۔ بھارت میں آئین کی دسویں شیڈول (Anti- Defection Law) کے تحت اگر کوئی منتخب رکن اسمبلی اپنی پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوتا ہے، تو اسپیکر کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس کی رکنیت منسوخ کرے۔ تلنگانہ میں 2024 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کئی بی آر ایس ایم ایل ایز نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی، جس کے بعد بی آر ایس نے ان کی نااہلی کے لیے اسپیکر کے سامنے درخواستیں دائر کیں۔ ماضی میں ایسے معاملات برسوں زیر التوا رہتے رہے ہیں، جس کا سیاسی فائدہ اکثر منحرف اراکین کو ہوتا تھا۔ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ سیاسی انحراف کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ اسپیکر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ دسویں شیڈول کے تحت آنے والے سیاسی انحراف کے معاملات میں تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version