ہومNationalہائی کورٹ کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی ترمیم

ہائی کورٹ کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی ترمیم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہماچل میں مقامی انتخابات کے لیے ایک ماہ کی رعایت

نئی دہلی 13 فروری (یو این آئی) :سپریم کورٹ نے جمعہ کو پنچایت اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ہماچل پردیش حکومت کی جانب سے دائر خصوصی اجازت عرضی (ایس ایل پی) کو قبول کر لیا اور انتخابات کرانے کی مدت میں توسیع کر دی۔چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ پنچایتی راج اداروں اور شہری بلدیاتی اداروں کے لیے انتخابی عمل 31 مئی 2026 تک یا اس سے پہلے مکمل کریں۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ ریزرویشن لسٹ کو 31 مارچ 2026 تک حتمی شکل دے کر نافذ کر دیا جائے۔ایڈووکیٹ جنرل انوپ رتن نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے ایس ایل پی قبول کر لی ہے اور ریاست میں پنچایت انتخابات کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔اس سے قبل ہائی کورٹ نے ریاست کو ہدایت دی تھی کہ وہ 28 فروری تک ریزرویشن لسٹ جاری کرے اور 30 اپریل 2026 سے پہلے انتخابات کرائے۔ اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، جس میں ریاست کے کئی حصوں میں شدید برف باری، سڑکوں کے بند ہونے اور آفات سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے پیدا ہوئی عملی مشکلات کا حوالہ دیا گیا تھا۔سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی بنچ نے ریزرویشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے وافر وقت نہیں دیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دور دراز اور برف سے ڈھکے علاقوں میں رابطے کے مسائل کی وجہ سے مقررہ وقت کی پابندی مشکل تھی۔ عرضی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے اطلاق سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے، جو ہماچل پردیش میں اب بھی نافذ ہے۔ ریاست نے یہ وضاحت طلب کی کہ کیا ایسی صورتحال میں انتخابات عارضی طور پر ملتوی کیے جا سکتے ہیں اور مرکزی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور ریاستی پنچایتی راج ایکٹ کے درمیان ممکنہ قانونی تضاد کی نشاندہی کی۔ریاست کے دلائل کو جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی مقررہ مدت سے ایک ماہ کا اضافی وقت دیا، لیکن یہ بھی کہا کہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہیں کیے جانے چاہئیں۔ریاست کی 3,577 پنچایتوں اور 73 شہری بلدیاتی ادارے میں انتخابات ہونے ہیں۔ فی الحال ان میں سے کئی اداروں کا انتظام ایڈمنسٹریٹرز سنبھال رہے ہیں، ایسے میں سپریم کورٹ کے حکم نے ہماچل پردیش میں منتخب مقامی حکومت کی بحالی کے لیے ایک یقینی ٹائم لائن طے کر دی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version