ہومNationalاسٹالن نے اسمبلی انتخابات کا بگل بجا یا

اسٹالن نے اسمبلی انتخابات کا بگل بجا یا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
    چنئی، یکم جون (یو ایم آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو مدورئی میں پارٹی کی اہم جنرل اسمبلی میٹنگ کی صدارت کی، جس سے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی طے کرنے کا عمل شروع ہوگیا اس سے قبل ہفتہ کو انہوں نے 25 کلومیٹر طویل روڈ شو کرکے انتخابی مہم کا آغاز کیا اس روڈ شو میں عوام کا جوش و خروش اور حمایت قابل دید تھی۔ اس کے بعد پارٹی کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں مسٹر اسٹالن کے خطاب پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر تھی، جہاں ان سے انتخابی روڈ میپ پیش کرنے کی امید کی جارہی تھی۔ڈی ایم کے کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم جنرل اسمبلی کا اجلاس 48 سال بعد مدورئی میں منعقد کیا گیا ہے۔پچھلی بار یہ میٹنگ 1977 میں ہوئی تھی، جب آنجہانی لیڈر کے انبازگن جنرل سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ وہ تاحیات اس عہدے پر فائز رہے۔میٹنگ کے مقام کو چنئی میں واقع ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر ’انا اریوالائم‘ کی طرز پر سجایا گیا تھا۔ پارٹی کے بانی سی این کے بڑے کٹ آؤٹ انا دورئی، سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی، سماجی مصلح پیریار اور مسٹر اسٹالن کے بڑے کٹ آؤٹ لگائے گئے تھے۔پورے شہر کو پارٹی کے جھنڈوں اور پوسٹروں سے سجایا گیا تھا۔ ماحول کسی میلے سے کم نہیں لگتا تھا۔اس جنرل اسمبلی میں کل 10,000 سے زائد پارٹی کارکنوں نے شرکت کی جن میں 6,500 سے زائد جنرل اسمبلی ممبران بھی شامل تھے۔ اجلاس کا مقصد پارٹی کیڈرز کو آئندہ انتخابات کے لیے تیار کرنا اور جیت کو یقینی بنانے کے لیے تحریک دینا ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version