ہومNationalایس پی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے روڈ شو کے خلاف مقدمہ...

ایس پی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے روڈ شو کے خلاف مقدمہ درج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایودھیا، 31 جنوری (ہ س)۔ ملکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایس پی امیدوار اجیت پرساد کی حمایت میں جمعرات کو رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے روڈ شو پر عنایت نگر تھانے میں نامعلوم ایس پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر آلوک کمار سنگھ کی شکایت پر سرکاری حکم کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ روڈ شو کے دوران اجازت سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے رائے بریلی ہائی وے کی دونوں لین بلاک ہوگئیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایودھیا کے ہائی پروفائل ملکی پور اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کی حمایت میں جلسے، روڈ شوز اور گھر گھر رابطے کر رہی ہیں۔ جمعرات کو ڈمپل یادو نے کمار گنج سے ملکی پور تک روڈ شو کیا تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version