ہومNationalجموں وکشمیر میں حفاظتی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں...

جموں وکشمیر میں حفاظتی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جموں وکشمیر کے کُلگام اور راجوری ضلعوں میں، دوالگ الگ جھڑپوں کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ، فوج اور CRPF کی ایک مشترکہ ٹیم نے، کُلگام ضلعے کے Samnoo علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موقعے سے، مجرمانہ نوعیت کا سامان برآمد ہوا ہے، کیونکہ یہاں دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔ 

راجوری ضلعے میں ایک اور جھڑپ میں Behrote Gabbar علاقے میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔ یہ جھڑپ، پولیس اور حفاظتی دستوں کی طرف سے اِس علاقے کا محاصرہ اور دہشت گردوں کی تلاش کرنے کی ایک مشترکہ کارروائی کے بعد شروع ہوئی۔ یہ کارروائی ایک خفیہ جانکاری ملنے پر کی گئی تھی۔ 

مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ جھڑپ کی جگہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version