وزیر اعظم مودی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کے افتتاح کی اہم جھلکیاں شیئر کیں
نئی دہلی۔17؍ فروری۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کو خیالات ، اختراع اور ارادے کے ایک طاقتور امتزاج کے طور پر سراہا ۔افتتاحی تقریب کی اہم جھلکیوں کا اشتراک کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ایکسپو نے عالمی فلاح وبہبود کے لیے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی تشکیل میں ہندوستانی مہارتوں کی غیر معمولی صلاحیت کو اجاگر کیا ۔سب سے بڑھ کر ، اس تقریب نے انسانی ترقی کے لیے اے آئی کو ذمہ دارانہ ، جامع اور بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی ۔‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا‘‘انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 خیالات ، اختراع اور ارادے کا ایک طاقتور امتزاج رہا ۔اس نے عالمی فلاح و بہبود کے لیے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی تشکیل میں ہندوستانی مہارتوں کی غیر معمولی صلاحیت کواجاگر کیا ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس امپیکٹ سمٹ کے دوران جیو کے AI پویلین کا دورہ کیا۔ ا س دوران انہوں نے جیوکے تیار کردہ مختلف AI پر مبنی ماڈلز اور حل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔وزیر اعظم نے جیو انٹیلی جنس، جیو سنسکرتی اے آئی، جیو آروگیہ اے آئی، جیو شکشک اور جیو اے آئی ہوم جیسے ماڈلوں کو دیکھاا۔ ان ماڈلز کا مقصد بالترتیب انٹرپرائز انٹیلی جنس، ہندوستانی زبان اور ثقافتی مواد، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، تعلیمی حل، اور سمارٹ ہوم بیسڈ AI خصوصیات کو آسان بنانا ہے۔اس موقع پر، ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے وزیر اعظم کو کمپنی کی طرف سے تیار کیے جانے والے AI ماحولیاتی نظام اور اس کے مختلف جہتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جیو نے طویل عرصے سے “AI for All” کے تصور پر زور دیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پہلے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حقیقی فوائد کا احساس تب ہوتا ہے جب یہ بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچتی ہے۔ اس وژن کے مطابق جیو، “AI for All” کے وژن پر عمل پیرا ہے۔انڈیا AI امپیکٹ سمٹ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے متعدد ٹیک کمپنیاں اور پالیسی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے جیو پویلین کے دورے نے اے آئی فیلڈ میں نجی شعبے کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔
