ہومNationalبہار انتخابات میں جیت کی دعا کرنےشاہنواز حسین اجمیر درگاہ پہو نچے

بہار انتخابات میں جیت کی دعا کرنےشاہنواز حسین اجمیر درگاہ پہو نچے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اجمیر، 13 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شہنواز حسین نے ہفتہ کی رات اجمیر میں خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دے کر بہار انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا مانگی اپنے نجی دورے پر راجستھان آئے سابق وزیر سید شہنواز حسین نے درگاہ میں حاضری دے کر مزارِ پر گلہائے عقیدت اور مخملی چادر پیش کی۔ مسٹر حسین نے درگاہ میں خاص دعا کی کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو کامیابی حاصل ہو۔درگاہ میں زیارت کے بعد انہوں نے کہا، ’’خواجہ صاحب کی درگاہ عقیدت اور یکجہتی کی علامت ہے۔ میں نے یہاں بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور ہمارے اتحاد کی جیت کے لیے دعا مانگی ہے۔ خواجہ صاحب کا کرم ہمیشہ ملک اور معاشرے کی بہتری کے لیے رہا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ بہار کی عوام اس بار بھی این ڈی اے پر اعتماد ظاہر کرے گی اور ترقی کے راستے پر چلتے ہوئے بی جے پی کو زبردست کامیابی دلائے گی۔شہنواز حسین نے درگاہ میں تقریباً آدھا گھنٹہ گزارا۔ اس دوران انہوں نے درگاہ کے خادم سید عبدالباری کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد صوفی بزرگ کی زندگی اور ان کے پیغام پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کا پیغام محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا ہے، جو آج بھی سماج کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور بہار میں این ڈی اے کی حکومت ایک بار پھر ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے کام کرے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version