نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس) ’سمندر پرتاپ‘ کے بیڑے میں شامل ہونے کو ہندوستان کے بحری سفر میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دفاعی صلاحیتوں کے شعبے میں ملک کے خود کفیل وژن کو مزید مضبوطی ملی ہے۔وزیر اعظم مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے حفاظتی آلات کو تقویت ملتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس جہاز کے بیڑے میں شامل ہونے سے دفاع اور بحری صلاحیتوں کے شعبے میں ملک کے خود کفیل ہندوستان کے وژن کو مزید تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے سکیورٹی نظام کو مضبوط کرتا ہے، ساحلی نگرانی بہتر ہوتی ہے اور ہندوستان کے وسیع بحری مفادات کی حفاظت یقینی بنتی ہے۔ ساتھ ہی یہ ماحول دوست آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ پائیداری کے لیے مضبوط عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس) ’سمندر پرتاپ‘ کی کمیشننگ ہمارے خود کفیل وژن کو مضبوط کرنے، حفاظتی نظام کو بہتر بنانے اور پائیداری کے تئیں عزم ظاہر کرنے سمیت متعدد وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر دفاع نے حال ہی میں ایک تقریب میں آلودگی پر قابو پانے والے سمندری جہاز کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔
