نئی دہلی، 19 فروری:۔ (ایجنسی) دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ریکھا گپتا کے نام کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ریکھا گپتا کل دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گی۔ ریکھا گپتا دہلی کے شالیمار باغ سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 11 دن بعد بی جے پی نے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کل دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوگی۔ پرویش ورما کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی 27 سال بعد دہلی میں اقتدار میں واپس آئی ہے۔ ریکھا گپتا کی کل مالیت 5.31 کروڑ روپے ہے، لیکن ان پر 1.20 کروڑ روپے کا قرض بھی ہے۔ منتخب ہونے کے بعد ریکھا گپتا نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ۔