ہومNationalپارلیمنٹ کو پر امن طریقے سے چلانا سب کی ذمہ داری :...

پارلیمنٹ کو پر امن طریقے سے چلانا سب کی ذمہ داری : رجیجو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مؤثر اور پرامن طریقے سے چلانا تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے، نظریاتی اختلافات کے باوجود سب کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اتوار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی آل پارٹی میٹنگ میں مختلف جماعتوں کے 54 اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ماحول بہت مثبت رہا اور تمام اراکین نے تعمیری انداز میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ حکومت نے تمام آراء کو نوٹ کر لیا ہے اور تمام پارٹیوں سے گزارش ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مانسون اجلاس کی کارروائی بامقصد اور نتیجہ خیز ہو۔ پارلیمنٹ کی پرامن اور کامیاب کارروائی نہایت اہم ہے۔ ہم مختلف جماعتوں اور نظریات سے تعلق رکھ سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کو کامیابی سے چلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام فریقین کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا اور ان پر غور کیا۔ ایوان کی مؤثر کارروائی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ رجیجو نے کہا کہ اگرچہ سیاسی جماعتوں کے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی کارروائی کو جاری رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کی شکایت ہوتی ہے کہ انہیں بولنے کا پورا موقع نہیں ملتا۔ رجیجو نے وضاحت کی کہ اگرچہ وقت کی تقسیم اراکین کی تعداد کے مطابق ہوتی ہے، تاہم حکومت چھوٹی جماعتوں کو بھی مناسب وقت دینے کی کوشش کرے گی۔ اس سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔کانگریس کے رہنما پرمود تیواری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ’’آپریشن سندور‘‘ بہار کا مسئلہ اور خارجہ پالیسی جیسے امور اٹھائے جائیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version