ہومNationalمغربی بنگال کے چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی

مغربی بنگال کے چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کے خلاف ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان نے پیر کو راجیہ سبھا سے دن بھر کے لئے واک آؤٹ کیا ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے متعلقہ دستاویزات پیش کیے جانے کے بعد وقفہ صفر سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو رات کے اندھیرے میں ہی ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا حق ہے لیکن ان کی پارٹی نے اس کی شدید مخالفت کی اور احتجاج میں دن بھر واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے اور ایوان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین نے الیکشن کمیشن کو ایسا کرنے کا اختیار دیا ہے اور اس معاملے کو ایوان میں اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس نے آئینی اداروں کی توہین کی عادت بنالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ایک فضول مسئلہ پر ایوان کا وقت ضائع کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.