ہومNationalآسام، کیرالم اور پڈوچیری اسمبلی انتخاب میں ریکارڈ ووٹنگ

آسام، کیرالم اور پڈوچیری اسمبلی انتخاب میں ریکارڈ ووٹنگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آسام میں 85.38فیصد، کیرالم میں 78 فیصد اور پڈوچیری میں تقریباً 90 فیصد ووٹنگ ہوئی

بارش اور تشدد سے بھی عوام کا جوش کم نہیں ہوا

نئی دہلی،9  اپریل (ایجنسی):۔ ملک کی دو ریاستوں آسام، کیرلم اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں جمعرات (9 اپریل) کو اسمبلی انتخابات کے لیے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رات 8 بجے تک آسام میں 38.85 فیصد پولنگ ہوئی، جو آسام کی تاریخ میں ووٹنگ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ کیرلم میں گزشتہ 49 سالوں میں دوسری سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی، جہاں 01.78 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں پڈوچیری میں 81.89فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آسام میں انتخابی تشدد کے واقعات میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے اور سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔ شری بھومی ضلع کے پتھار کنڈی میں کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں تقریباً 25 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پڈوچیری کے منادپیٹ میں پولنگ بوتھ پر کانگریس اور بی جے پی حامیوں میں تصادم ہوا۔ پولیس نے ہجوم پر لاٹھی چارج کیا۔ پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ رنگاسوامی ووٹ ڈالنے کے لیے بائیک پر پولنگ بوتھ پہنچے۔

کیرلم میں سابق وزیر دفاع اور کانگریس لیڈر اے کے انٹونی نے ترواننت پورم میں ووٹ ڈالا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے گوہاٹی میں ماں کامکھیا مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد اہلیہ کے ساتھ جالک باڑی میں ووٹ ڈالا۔
آسام میں 126 نشستوں پر 41 پارٹیوں کے 722 امیدوار میدان میں ہیں۔ کیرلم میں 71.2کروڑ ووٹرز 140 نشستوں کے لیے 890 امیدواروں میں سے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ پڈوچیری میں 30 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
آسام، کیرلم اور پڈوچیری انتخابات سے متعلق اہم باتیں

  • آسام کے شری بھومی ضلع کے پتھار کنڈی میں کانگریس امیدوار نے ای وی ایم (EVM) توڑ دی، جس کی وجہ سے وہاں تقریباً تین گھنٹے تک ووٹنگ رکی رہی۔ دوسری مشین لانے کے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع ہوئی۔
  • آسام کے برپیٹا میں صبح سے تیز بارش کی وجہ سے ووٹنگ میں دشواری پیش آئی۔
  • کیرلم کے کنور میں ووٹنگ ختم ہونے کے وقت یعنی شام 6 بجے کے بعد بھی کئی بوتھس پر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔
  • کیرلم کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کنور میں آر سی املہ بیسک اپر پرائمری اسکول میں ووٹ ڈالا۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سریش گوپی نے تھریسور میں حق رائے دہی استعمال کیا۔
  • پڈوچیری میں روبوٹ نے پولنگ بوتھ پر آنے والے ووٹرز کا استقبال کیا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.