ہومNationalآر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 0.25 فیصد گھٹا کر 6 فیصد...

آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 0.25 فیصد گھٹا کر 6 فیصد کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 09 اپریل (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو گھٹا کر 6 فیصد کر دیا ہے جو پہلے 6.25 فیصد تھا۔ آر بی آئی نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح کی پیشن گوئی کو 6.7 فیصد سے گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ ریزرو بینک کے اس فیصلے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں قرض کی شرح سود سستی ہو سکتی ہے۔ اس سے ای ایم آئی میں بھی کمی آئے گی۔آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو یہ معلومات نئے مالی سال 2025-26 کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی پہلی تین روزہ جائزہ میٹنگ کے بعد دی۔ ملہوترا نے کہا، 'مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے متفقہ طور پر پالیسی ریٹ ریپو ریٹ کو 25 بیسس پوائنٹس یا 0.25 فیصد گھٹا کر6 فیصد تک کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 0.25 فیصد کم کرکے 6 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی معیشت اہداف کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ اقتصادی ترقی میں بہتری جاری ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ موجودہ مالی سال کا آغاز امریکی ٹیرف کے ساتھ عالمی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ہوا ہے، آر بی آئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version