ہومNationalآوارہ کتوں کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے: راہل - پرینکا

آوارہ کتوں کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے: راہل – پرینکا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے قومی دارالحکومت دہلی سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کے سپریم کورٹ کی ہدایت کو بے زبانوں کے ساتھ بربریت اور ایک رجعتی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دہائیوں پرانی انسانی اور سائنس پر مبنی جانوروں کی فلاح وبہبود کی پالیسی کو کمزور کرتا ہے۔مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “دہلی-این سی آر سے تمام آوارہ کتوں کو ہٹانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت دہائیوں کی چلی آرہی انسانی، سائنس کی حمایت یافتہ پالیسی سے ایک قدم پیچھے ہے۔ یہ بے زبان ہیں اور ان سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جن کی وجہ سے ان کو ختم کیاجائے۔انہوں نے کہا، “پناہ گاہ، نس بندی، ویکسینیشن اور کمیونٹی کیئر کے ذریعے سڑکوں کو بغیر کسی بربریت کے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہیں بے دردی سے ہٹانا دور اندیشی نہیں ہے اور ہماری ہمدردی کو ختم کر دیتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ عوامی تحفظ اور جانوروں کی فلاح و بہبود ساتھ ساتھ چلیں۔”محترمہ واڈرا نے کہا “شہر کے تمام آوارہ کتوں کو چند ہفتوں میں پناہ گاہوں میں بھیجنے کا نتیجہ ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کا نتیجہ ہوگا۔ انہیں رکھنے کے لیے خاطرخواہ شیلٹر ہوم نہیں ہیں۔ شہری ماحول میں جانوروں کے ساتھ زیادتی اور بربریت ہوتی ہے۔ یقیناً اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک بہتر اور زیادہ انسانی طریقہ تلاش کیا جا سکتا ہے تاکہ ان معصوم جانوروں کی دیکھ بھال کی جاسکے اور انہیں محفوظ بھی رکھا جا سکے۔ کتے سب سے خبصورت اورنرم مزاج مخلوق ہیں، وہ اس طرح کے ظلم کا نشانہ بننے کے مستحق نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے کل دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کو قومی دارالحکومت کے تمام علاقوں سے آوارہ کتوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر علاقے کو آوارہ کتوں سے پاک بنانے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version