انڈین اوورسیز کانگریس نے ان کا استقبال کیا
نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی)لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بدھ کے روز جرمنی کے دار الحکومت برلن پہنچ گئے، جہاں ہوائی اڈے پر انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) کے کارکنوں اور لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔مسٹر راہل گاندھی بدھ کے روز برلن میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ انڈین اوورسیز کانگریس کے مطابق، مسٹر راہل گاندھی ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کریں گے اور یورپ میں مختلف پارٹی صدور سے ملاقات کریں گے جس میں ہندوستانی تارکین وطن سے متعلق مسائل اور پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ 20 دسمبر تک جرمنی میں رہیں گے۔مسٹر راہل گاندھی نے جرمنی کے بڑے شہروں میں سے ایک میونخ میں بی ایم ڈبلیو پلانٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، “جرمنی کے شہر میونخ میں بی ایم ڈبلیو ویلٹ اور بی ایم ڈبیلو پلانٹ کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو کی دنیا کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کو قریب سے دیکھنے کا ایک ناقابل یقین تجربہ۔ بی ایم ڈبلیو کے ساتھ شراکت میں تیار ٹی وی ایس450cc موٹرسائیکل کا نظارہ بھی یادگار تجربہ تھا”۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ مضبوط معیشتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ میں کمی آرہی ہے۔ ترقی کو تیز کرنے کے لیے، ہمیں مزید پیداوار کرنے، مینوفیکچرنگ کا بامعنی ماحولیاتی نظام بنانے، اور بڑے پیمانے پر اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
