ہومNationalہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو کھڑگے کا...

ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو کھڑگے کا خراج عقیدت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج ان مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1942 میں اسی دن مہاتما گاندھی کے ذریعہ “کرو یا مرو” کی کال کے تحت شروع ہونے والی تاریخی ‘ہندوستان چھوڑو تحریک، میں حصہ لیا تھا۔مسٹر کھڑگے نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں شروع ہونے والی اس تحریک نے لاتعداد ہندوستانیوں کو برطانوی حکومت کے خلاف کھڑا کیا۔مسٹر کھڑگے نے کہا، “1942 میں، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نعرے ‘کرو یا مرو، کے ساتھ، برطانوی حکومت کے خلاف ‘ہندوستان چھوڑو تحریک، شروع ہوئی، جس سے جنگ آزادی میں نئی توانائی پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا، “انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں، ہندوستان چھوڑو تحریک کے دوران لاتعداد ہندوستانی باشندے سڑکوں پر نکلے، اور تاریخ کا ناقابل فراموش باب درج کیا گيا”۔مجاہدین آزادی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، کھڑگے نے کہا، “اگست کرانتی دیوس کے موقع پر، ہم ان تمام مجاہدین آزادی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version