ہومNationalحفاظت ہندوستان کی جوہری توانائی کی پالیسی کا سنگ بنیاد ہےـ: ڈاکٹر...

حفاظت ہندوستان کی جوہری توانائی کی پالیسی کا سنگ بنیاد ہےـ: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
 نئی دلی۔ 26؍ مارچ( ایم این این): مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ حفاظت ہندوستان کی جوہری توانائی کی پالیسی کا سنگ بنیاد ہے اور مودی حکومت ' سب سے پہلے حفاظت، اگلی پیداوار، کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے جوہری توانائی کی صلاحیت کو موجودہ 8,180 میگاواٹ سے 2031-32 تک 22,480 میگاواٹ تک بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ ہندوستان کے جوہری پاور پلانٹس سخت حفاظتی پروٹوکول اور بین الاقوامی نگرانی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جوہری تنصیبات پر تابکاری کی سطح عالمی معیارات سے مستقل طور پر بہت نیچے ہے، جو کہ محفوظ اور پائیدار جوہری توانائی کے لیے ملک کے عزم کو واضح کرتی ہے۔وزیر نے کہا کہ یہ کوششیں صاف اور قابل بھروسہ توانائی فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کی وسیع حکمت عملی سے ہم آہنگ ہیں، جو طویل مدتی توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری میں حصہ ڈالتی ہیں۔ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کڈنکولم پلانٹ میں، ایک دہائی قبل اخراج 0.081 مائیکرو سیورٹس سے کم ہو کر اب صرف 0.002 مائیکرو سیورٹس رہ گیا ہے۔اسی طرحڈاکٹر سنگھ نے کہا، کلپکم پلانٹ میں کافی کمی آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے جوہری پلانٹ سٹریٹجک طور پر سونامی اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ مشرقی ساحل پر تنصیبات انڈونیشیا میں سونامی کے شکار علاقوں سے 1,300 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر واقع ہیں، جب کہ مغربی ساحل پر جو تارا پور پلانٹ ہیں، پاکستان سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی جوہری توانائی کی صلاحیت کو فعال طور پر بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں، مودی حکومت نے 10 ری ایکٹروں کے قیام کو منظوری دی اور جوہری توانائی کے بجٹ کو 2013-14 میں 13,879 کروڑ روپے سے بڑھا کر اب 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کر دیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version