ہومNationalوزیر اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ آج...

وزیر اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ آج سے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی ،21اپریل (یواین آئی)وزیر اعظم نریندرمودی کل سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جناب مودی کا یہ دورہ ہندوستان-سعودی تعلقات میں ایک غیر معمولی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات پر مبنی مضبوط اور کثیر جہتی اقتصادی شراکت داری ہے  سعودی عرب ہندوستان کا پانچواں اور ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں گزشتہ برسوں کے دوران بتدریج اضافہ ہواہے  مالی سال 2023-24 میں، دو طرفہ تجارت 42.98 ارب امریکی ڈال رہی، جس میں ہندوستانی برآمدات 11.56 ارب امریکی ڈالر اور درآمدات 31.42 ارب ڈالر رہیں ۔سعودی عرب میں اب ہندوستانی برادری کی دوسری سب سے بڑی غیر ملکی آبادی ہے ۔ جو وہاں کی کل غیر ملکی آبادی کا تقریباً 14 فیصد ہے۔ تعمیرات، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور خدمات کے شعبوں میں ان کا تعاون ہے۔ وہاں ہندوستانی برادری کو اکثر ’لِونگ برج ‘ کہا جاتا ہے۔سال 2025 تک 3000 سے زیادہ ہندوستانی کمپنیاں رجسٹریشن کراکے سعودی عرب میں فعال طور پر کام کر رہی ہیں ۔ ان میں چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑی کارپوریٹ کمپنیاں شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے جدہ کے دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ان کے دورے کے دوران توقع ہے کہ اقتصادی شراکت داری، دفاعی شراکت داری، ہندوستانی برادری، کنیکٹی ویٹی اور تمام عالمی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور یہ تعلقات پچھلے کچھ سالوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version