وزیراعظم نریندر مودی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے کَل مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندریہ کاآغاز کریں گے۔ یہ کیندریہ ریاست کے 34 دیہی اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔ اِن مراکزمیں مختلف شعبوں سے متعلق ہنرمندی کے تربیتی پروگرام چلائے جائیں گے، تاکہ دیہی نوجوانوںکو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ ہر مرکز تقریباً 100 نوجوانوں کو دو وکیسنل کورسوںمیں تربیت دے گا۔ یہ تربیت ہنرمندی کے فروغ سے متعلق قومی کونسل کے تحت تسلیم شدہ صنعتیشراکت داروں اور ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ اِن کیندروں کے قیام سے خطےکو مزید مقابلہ جاتی اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
