گوہاٹی، 21 دسمبر (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے تاریخی آسام تحریک کے 855 شہداء کو گوہاٹی کے بوراگاؤں علاقے میں حال ہی میں آسام حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے سواہد میموریل پر اتوار کے روز خراجِ عقیدت پیش کیا وزیرِ اعظم مودی آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما، مرکزی وزیر سربانند سونووال اور آسام کابینہ کے دیگر وزراء کے ہمراہ سواہد میموریل پہنچے اور آسام تحریک کے شہداء کو پھولوں کی چادر پیش کی۔آسام تحریک کے 855 شہداء کی یاد میں قائم سواہد میموریل 55 میٹر بلند مجسمہ اور انڈر گراؤنڈ رول آف آنر پر مشتمل ہے، جس میں ایک لائبریری اور آرکائیو ہال بھی شامل ہے۔آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے اس سال 10 دسمبر کو یوم شہداء کے موقع پر گوہاٹی کے بوراگاؤں میں سواہد میموریل کا افتتاح کیا۔ آسام ہر سال 10 دسمبر کو یوم شہداء مناتا ہے۔ سواہد میموریل کے ڈیزائن میں روایتی آسامی فنِ تعمیر اور ماحول دوست تعمیراتی تکنیک شامل کی گئی ہے۔
