ہومNationalوزیراعظم مودی 3 سے 6 اپریل تک تھائی لینڈ اور سری لنکا...

وزیراعظم مودی 3 سے 6 اپریل تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ کریں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دلی۔ 28؍ مارچ۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی 3 سے 6 اپریل تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ 4 اپریل کو بنکاک میں 6 ویں بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن( بمسٹیک) چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، تھائی لینڈ کی میزبانی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس نیپال کے کھٹمنڈو میں 2018 کے سربراہی اجلاس کے بعد بمسٹیک رہنماؤں کی پہلی ذاتی ملاقات ہوگی۔اس سال بمسیٹک کا تھیم خوشحال، لچکدار اور کھلا ہے۔ سربراہی اجلاس کا مقصد علاقائی تعاون کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔رہنماؤں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارہ جاتی فریم ورک، صلاحیت کی تعمیر، سیکورٹی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کے ساتھ ساتھ سمندری اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنے پر غور کریں گے۔ ہندوستان بمسٹک فریم ورک کے اندر توانائی، موسمیاتی تحفظ، اور مہارت کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کے دورہ کے بعد وزیر اعظم سری لنکا جائیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی 4 سے 6 اپریل تک سری لنکا کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو( پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔
اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکا اور وزیر اعظم ہرینی امرسوریا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت متوقع ہے۔ سری لنکا کی وزارت خارجہ، غیر ملکی روزگار اور سیاحت نے ایک بیان میں کہا، “سری لنکا میں رہتے ہوئے، ہندوستانی وزیر اعظم مقدس سری مہا بودھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انورادھا پورہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور سری لنکا میں حکومت ہند کے تعاون سے نافذ کیے گئے کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس نے مزید کہا، “اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔” بیان کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور حکومت ہند کے دیگر اعلیٰ حکام پی ایم مودی کے دورے کے دوران ان کے ساتھ ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version