ہومNationalوزیر اعظم مودی بھوٹان سے واپس لو ٹے

وزیر اعظم مودی بھوٹان سے واپس لو ٹے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی۔ مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے۔ ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے بات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج کے بارے میں معلومات طلب کیں۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا، “ایل این جے پی اسپتال جاکر دہلی دھماکے میں زخمی لوگوں سے ملاقات کی۔ میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ اس سازش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”پیر کی شام لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔مسٹر مودی نے بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں بھی ایک تقریب میں کہا تھا کہ اس سازش میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔دریں اثنا، وزارت داخلہ نے منگل کو دھماکے کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دی ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے دھماکے کے فوری بعد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version