ہومNationalوزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش...

وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یوم شہداء کے موقع پر آسام تحریک کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آسام کی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرچھ سال طویل تحریک میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کی بہادری کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ آج یوم شہداء پر ہم اُن تمام لوگوں کی بہادری کو یاد کرتے ہیں جو آسام تحریک کا حصہ تھے۔ اس تحریک کا ہماری تاریخ میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہے گا۔ ہم آسام تحریک میں حصہ لینے والوں کے خوابوں، خاص طور پر آسامی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے خوابوں کو پورا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘قابلِ ذکر ہے کہ یومِ شہداء آسام میں ہر سال 10 دسمبر کو اُن شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے آسام تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یہ تاریخ کھرگیشور تعلقدار کی شہادت کی یاد دلاتی ہے، جنہیں 1979 میں اس تحریک کا پہلا شہید مانا جاتا ہے۔تحریک آسام 1979 سے 1985 تک جاری رہی۔ یہ ایک بڑی سماجی و سیاسی تحریک تھی جس کی قیادت بنیادی طور پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو) اور آل آسام گنا سنگرام پریشد (اے اے جی ایس پی) نے سنبھالی تھی۔ تحریک کا بنیادی مطالبہ ریاست میں بسے ہوئے غیر قانونی غیر ملکیوں، خاص طور پر بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کی شناخت، انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنا اور انہیں ملک سے باہر نکالنا تھا۔یہ تحریک آسام کے مقامی لوگوں کے سیاسی حقوق، ثقافتی شناخت، زبان اور زمین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق گہری تشویشات کے باعث شروع ہوئی تھی۔ یہ تحریک 1985 میں آسام معاہدے پر دستخط کے بعد ختم ہوئی، جس میں غیر ملکیوں کی شناخت کے لئے ایک طے شدہ تاریخ مقرر کی گئی اور آسام کے مقامی لوگوں کے ثقافتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے متعدد دفعات شامل تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version