ہومNationalصدر جمہوریہ ہند نے راجیہ سبھا کیلئےاُجول نکم سمیت 4 اراکین کو...

صدر جمہوریہ ہند نے راجیہ سبھا کیلئےاُجول نکم سمیت 4 اراکین کو نامزد کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے چار نئے ممبران اجول دیو راؤ نکم، سی سدانندن ماسٹر، ہرش وردھن شرنگلا اور میناکشی جین کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئین ہند کے آرٹیکل 80 کی ذیلی دفعہ (1) کی ذیلی دفعہ (اے) میں دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور مذکورہ آرٹیکل کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت صدر جمہوریہ نے اجول دیو راؤ نکم، سی سدانندن ماسٹر، ہرش وردھن شرنگلا اور میناکشی جین کو نامزد کیا ہے۔ نامزد ارکان میں اجول دیو راؤ نکم ایک معروف وکیل ہیں جنہوں نے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں زندہ پکڑے گئے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی پر لٹکانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ سی سدانندن ماسٹر کیرالہ کے ایک سینئر سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ہیں۔ ہرش وردھن شرنگلا ہندوستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ہیں۔ میناکشی جین ایک مشہور تاریخ دان اور ماہر تعلیم ہیں۔ یہ نامزدگیاں پہلے سے نامزد ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی نشستوں کے پیش نظر کی گئی ہیں۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version