چھتیس گڑھ کانگریس کےجوائنٹ جنرل سیکرٹری وِنود تیواری اُتر پردیش میں گرفتار
دہلی/رائے پور، 14 مارچ (یواین آئی) چھتیس گڑھ کانگریس کے مشترکہ جوائنٹ جنرل سیکرٹری وِنود تیواری کو دہلی پولیس نے اُترپردیش کے کوشامبی ضلع سے گرفتار کر لیا۔ تیواری خاندانی پروگرام میں شامل ہونے اور اپنے والد کا پِنڈ دان کرنے کے لیے سنگم علاقے میں موجود تھے۔ پولیس نے یہ کارروائی 3 فروری کو کیے گئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے سلسلے میں کی ہے۔ گرفتار کیے جانے کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ “ایکس” کے ذریعے دی تھی۔ اس کے بعد پارٹی اور رہنما ان کے حمایت میں پوسٹ کر رہے ہیں۔اس گرفتاری کے بعد چھتیس گڑھ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر پوسٹ کر کے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے اسے حکومت کی “عدم برداشت” اور “گھبراہٹ” کی علامت بتایا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم وزیرِاعظم کے امریکہ دورے اور اس کے سبب ہونے والی تنقید سے دھیان ہٹانے کی کوشش ہے۔کانگریس پارٹی نے وِنود تیواری کے ساتھ یکجہتی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسے “جمہوریت پر حملہ” اور “اظہارِ رائے کی آزادی کو کچلنے” کی کوشش قرار دیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس چھتیس گڑھ نے اس گرفتاری کی مذمت کی، اس کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپیش بگھیل نے تلخی بھرے انداز میں “ایکس” پر پوسٹ کیا: کتنی ڈرپوک ہے یہ بی جے پی حکومت، اپنے بابوجی کے پِنڈ دان کے لیے سنگم گئے کانگریس رہنما وِنود تیواری کو دہلی پولیس نے فروری ماہ کے کسی سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے گرفتار کر لیا ہے۔اُتر پردیش پہنچ کر چھتیس گڑھ کے کانگریس رہنما کی دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتاری بی جے پی کی گھبراہٹ، وزیرِاعظم کے امریکہ کے سامنے سرینڈر سے ہو رہی تنقید کے باعث جھنجھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔
ہم سب بھائی وِنود تیواری کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
