ہومNationalپونگل تہوار ہمیں فطرت کے تحفظ کی ترغیب دیتا ہے: وزیر اعظم...

پونگل تہوار ہمیں فطرت کے تحفظ کی ترغیب دیتا ہے: وزیر اعظم مودی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو پونگل تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ہمیں فطرت کے تحفظ کو اپنی طرزِ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیتا ہے وزیر اعظم مودی بدھ کے روز مرکزی وزیر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر منعقدہ پونگل تہوار میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’پونگل کا تہوار ہمیں یہ تحریک دیتا ہے کہ کرہ ارض کے تئیں ہمارا شکرگزاری کا جذبہ صرف الفاظ تک محدود نہ رہے، بلکہ ہم اسے اپنی طرززندگی کا حصہ بنائیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ جب یہ زمین ہمیں اتنا کچھ دیتی ہے تو اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے۔ آنے والی نسل کے لیے مٹی کو صحت مند رکھنا، پانی کو محفوظ کرنا ا ور وسائل کا متوازن استعمال انتہائی ضروری ہے۔ مشن لائف، ایک پیڑ ماں کے نام، امرت سروور جیسی ہماری مہمات اسی سوچ کو آگے بڑھاتی ہیں۔ ہم زراعت کو زیادہ پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پونگل اب ایک عالمی تہوار بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں تمل برادری اور تمل ثقافت سے محبت کرنے والے لوگ اسے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل زندگی میں پونگل ایک خوشگوار احساس کی مانند ہے، جس میں اناج پیدا کرنے والے کسان کی محنت، زمین اور سورج کے تئیں شکرگزاری کا جذبہ شامل ہے۔ ساتھ ہی یہ تہوار ہمیں فطرت، خاندان اور سماج کے درمیان توازن قائم کرنے کا راستہ دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور دیگر تہواروں کی خوشیاں بھی چھائی ہوئی ہیں۔ میں ہندوستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام تمل بھائیوں اور بہنوں کو پونگل اور دیگر تمام تہواروں کی دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ثقافت صدیوں کو آپس میں جوڑتی ہے، تاریخ سے سبق لے کر کے حال کو مستقبل کی راہ دکھاتی ہے۔ اسی ترغیب کے تحت آج کا ہندوستان اپنی جڑوں سے قوت حاصل کرتے ہوئے نئی امکانات کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ پونگل کے اس مقدس موقع پر ہم اس یقین کو محسوس کر رہے ہیں جو ہندوستان کو آگے لے جا رہا ہے، ایک ایسا ہندوستان جو اپنی ثقافت سے جڑا ہوا ہے، اپنی زمین کا احترام کرتا ہے اور مستقبل کے تئیں پُراعتماد ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version