ہومNationalجغرافیائی سیاسی موقف کی تبدیلی کے درمیان پی ایم مودی

جغرافیائی سیاسی موقف کی تبدیلی کے درمیان پی ایم مودی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ممبئی میئر کا عہدہ جنرل زمرہ کی خاتون کے لیے محفوظ

28 جنوری کو 227 کارپورٹروں کے ذریعے میئر کا انتخاب

ممبئی ، 22 جنوری (یو این آئی) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں میئر کے عہدے کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے کیوں کہ مہاراشٹر حکومت کے محکمہ شہری ترقیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مدت کے لیے یہ عہدہ جنرل زمرہ کی خاتون کے لیے محفوظ رہے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شہری سیاست میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔یہ ریزرویشن 22 جنوری کو ممبئی کے منترالیہ میں منعقدہ قرعہ اندازی کے ذریعے حتمی کیا گیا، جو حال ہی میں مکمل ہونے والے بی ایم سی انتخابات کے بعد انجام پائی۔ اس پیش رفت نے 28 جنوری کو ہونے والے باضابطہ میئر انتخاب کی راہ ہموار کر دی ہے، جس میں 227 نومنتخب کارپورٹر ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔سیاسی تناظر میں دیکھا جائے تو 15 جنوری کو منعقدہ بی ایم سی انتخابات میں بی جے پی 89 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ شندے گروپ کی شیوسینا نے 29 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی کے پاس مجموعی طور پر 118 کارپورٹر ہو گئے، جو میئر منتخب کرنے کے لیے درکار 114 کی اکثریت سے زیادہ ہیں۔اپوزیشن کی جانب ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (یو بی ٹی) نے 65 نشستیں جیتیں، جبکہ مہاراشٹر نونرمان سینا کو 6 نشستیں ملیں، جس سے اس بلاک کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی۔ انڈین نیشنل کانگریس نے 24 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اے آئی ایم آئی ایم اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مختلف دھڑوں سمیت دیگر جماعتوں کے حصے میں مجموعی طور پر 14 کارپورٹر آئے۔میئر کے عہدے کے جنرل زمرہ کی خاتون کے لیے محفوظ ہونے کے بعد یہ اہلیت ایک فیصلہ کن عنصر بن گئی ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے درمیان اس بات پر مشاورت جاری ہے کہ بی جے پی میئر کا عہدہ اپنے پاس رکھے یا ابتدائی ڈھائی سالہ مدت کے لیے شندے شیوسینا کو پیش کرے۔دوسری جانب اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ حکمران اتحاد کے اندر ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے گی۔ ماتوشری میں پارٹی کارپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’مراٹھی مانوس‘‘ ممبئی کے ساتھ ہونے والی، ان کے بقول، غداری کو نظر انداز نہیں کرے گا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ حالات سازگار ہوئے تو پارٹی امیدوار میدان میں اتار سکتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version