ہومNationalپاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی

پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے دیر رات پریس بریفنگ دی

نئی دہلی، 11 مئی:۔ (ایجنسی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد، سنیچرکی رات پاکستانی فوج کی طرف سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے اس واقعہ پر دیر رات ایک پریس بریفنگ کی۔ انہوں نے کہا، "گزشتہ چند دنوں سے جاری فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج شام ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ چند گھنٹوں سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی فوج جوابی کارروائی کر رہی ہے اور سرحد پر اس دراندازی سے نمٹ رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ دراندازی انتہائی قابل مذمت ہے اور پاکستان اس کا ذمہ دار ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو صورت حال کو اچھی طرح سمجھنا چاہیے اور اس دراندازی کو روکنے کے لیے فوری طور پر مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسلح افواج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کے کسی بھی واقعے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی رینجرس نے ہفتے کی رات ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر میں ایل او سی پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج بھی پاکستانی فوج کی جرآت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ کئی مقامات پر گولہ باری ہو رہی ہے۔ سری نگر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات پرانے سری نگر میں ڈرون بھی اڑتے ہوئے دیکھے گئے اور لوگوں نے اپنے فون پر ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version