ہومNationalاپوزیشن نے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس...

اپوزیشن نے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

118 ارکان پا رلیمنٹ کا دستخط شدہ نوٹس لوک سبھا سکر یٹر یٹ میں دا خل کیا گیا

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے منگل کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس لوک سبھا سکریٹریٹ میں جمع کرکے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا کانگریس کے ذرائع کے مطابق یہ نوٹس لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ کے سریش نے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ کے دفتر میں پیش کیا۔ نوٹس پر 118 ممبران کے دستخط ہیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کے 99 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے داخل کردہ تحریک عدم اعتماد کے اس نوٹس میں لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جائے گی۔ تحقیقاتی عمل کے بعد سکریٹریٹ کی طرف سے نوٹس پر مزید کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، تحریک عدم اعتماد کا یہ نوٹس آرٹیکل 94(c) کے تحت مسٹر اوم برلاکو عہدے سے ہٹانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ان پر ایوان کی کارروائی جانبدارانہ طور پر چلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے ارکان کو ایوان میں بولنے کے لیے کافی وقت دیتے ہیں جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا اور انہیں بار بار اور غیر ضروری طور پر روکا جاتا ہے۔ اس میں 2 فروری اور 3 فروری کی تفصیلات فراہم کرکے کہا گیا ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث کے دوران بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اپوزیشن کے نوٹس میں مسٹر اوم برلا کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دینے کے لئے لوک سبھا سے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر حاضری کی وجہ بتائی ہے۔ تین صفحات کے اس نوٹس پر پہلے دستخط کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال کے ہیں۔ اس کے بعد ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو اور پھر سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو نے دستخط کیے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version