ہومNationalایک ملک، ایک کاروباری کا ایجنڈا ملک کے لیے مہلک:اکھلیش

ایک ملک، ایک کاروباری کا ایجنڈا ملک کے لیے مہلک:اکھلیش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لکھنؤ:21 دسمبر(یواین آئی)سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو ’ایک ملک، ایک کاروباری‘ کی سمت لے جانے کے خفیہ ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا نظریہ اب ’ایک کا دھندا، ایک سے چندہ‘ بن چکا ہے، جس کے تحت ملک کے ہر بڑے کاروبار کو گنے چنے ہاتھوں میں سمیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی قیادت چندے کی سہولت کے لیے الگ الگ جگہ نہ جا کر، پورے اقتصادی نظام کو چند منتخب لوگوں کے کنٹرول میں دینا چاہتی ہے۔اپنے پیسوں کی “مہا بھوک” کو پورا کرنے کے لیے حکومت اور تنظیم میں ایسے لوگوں کو بٹھایا گیا ہے، جو بغیر کسی سوال و جواب کے ہر فیصلے پر حامی بھرتے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ کسی بھی ملک کے لیے اجارہ داری کا جذبہ مہلک ہوتا ہے، چاہے وہ سیاسی ہو، معاشی ہو یا سماجی۔آج بی جے پی حکومت جس طرح سے پالیسیوں اور قوانین میں تبدیلی کر کے دیگر صنعتی گھرانوں کو کمزور کر رہی ہے اور معاشی سرگرمیوں کو منتخب گروہوں تک محدود کر رہی ہے، اس سے ملک ایک سنگین اور خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ اس کا اگلا نتیجہ بے لگام منافع خوری، مہنگائی اور بالآخر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی شکل میں سامنے آئے گا۔ اجارہ دار کمپنیوں کے فائدے کے لیے قوانین بدلے جائیں گے، صارفین سے من مانی وصولی ہوگی اور مزدوروں کا ’کم رقم-زیادہ محنت‘ کے ظالمانہ فارمولے کے تحت استحصال کیا جائے گا۔ نہ کسانوں کی سنی جائے گی اور نہ ہی پی ڈی اے سماج کی، جس کا مطلب ہے کہ ملک کی تقریباً 95 فیصد آبادی استحصال کا شکار بنے گی۔اکھلیش یادو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک متحد ہو کر بی جے پی سے صاف کہے ”اجارہ داری، نہیں منظور!“

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version