ہومNationalاوم برلا اورمتعدد اراکین پارلیمنٹ نے دیش بندھو چترنجن داس کو ان...

اوم برلا اورمتعدد اراکین پارلیمنٹ نے دیش بندھو چترنجن داس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 05 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں ایوان آئین میں آزادی پسند دیش بندھو چترنجن داس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر برلا نے ایوانِ دستور کے مرکزی ہال میں عظیم آزادی پسند جنگجو کی تصویر پر پھول پیش کئے کئی اراکین پارلیمنٹ، لوک سبھا سکریٹریٹ اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں اور دیگر معززین نے بھی دیش بندھو چترنجن داس کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر لوک سبھا سکریٹریٹ نے دیش بندھو چترنجن داس کی سوانح حیات پر مبنی کتابچے کی انگریزی اور ہندی کاپیاں تقریب میں موجود معززین کو پیش کیں۔اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 12 ستمبر 1958 کو ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں دیش بندھو چترنجن داس کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version