ہومNationalنتیش کمار نے سماجی تحفظ پنشن اسکیم کے تحت مستفیدین کو 1,227.27...

نتیش کمار نے سماجی تحفظ پنشن اسکیم کے تحت مستفیدین کو 1,227.27 کروڑ روپے منتقل کیے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 11 جولائی (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سماجی تحفظ پنشن اسکیم کے تحت ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائدپنشنروں کے کھاتوں میں 1227.27 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی۔مسٹر کمار نے جمعہ کو یہاں 1 انے مارگ پر واقع’سنکلپ‘میں منعقدہ ایک پروگرام میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی ) کے ذریعے ایک کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ پنشنروں کے کھاتوں میں 1227.27 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ انہیں باعزت زندگی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن میں اضافہ اسکیم بزرگوں اور کمزور طبقات کے لیے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ وسیع تر مالی رسائی ریاستی حکومت کی سماجی انصاف، شمولیت اور ضرورت مند لوگوں کی بہتری کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔بزرگوں کو”معاشرے کا انمول حصہ“ قرار دیتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی بہبود اور مناسب مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اعلیٰ درجے کی سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم کے تحت 13.43 لاکھ سے زیادہ بزرگ شہریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version